ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے ،اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی کیخلاف فیصلہ محفوظ کر لیا

جمعہ 22 ستمبر 2017 16:53

ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے ،اضافی سیلز ٹیکس ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء)لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے اور اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی کے خلاف دائر درخواست پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے وکیل اظہر صدیق نے نشاندہی کی کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔

مگر وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی بجائے سیلز ٹیکس میں دو فیصد اضافہ کردیا۔سیلز ٹیکس میں اضافے کی قومی اسمبلی اور کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی ہے۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی کو رو کا جائے۔فاضل عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔