شریف خاندان کے وکیل نے میاں محمد نواز شریف کو احتساب عدالت میں پیش ہونے کا مشورہ دے دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 22 ستمبر 2017 16:43

شریف خاندان کے وکیل نے میاں محمد نواز شریف کو احتساب عدالت میں پیش ہونے ..
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 22ستمبر 2017ء ) :شریف خاندان کے وکیل خواجہ حارث نے میاں محمد نواز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ احتساب عدالت کے روبرو پیش ہو جائیں ۔تفصیلات کے مطابق نیب ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے شریف فیملی سے لندن میں کئی مشاورتی اجلاس کئے جس کے دوران انہوں نے یہی مشورہ دیا کہ وہ احتساب عدالت کے سامنے پیش ہوں۔

(جاری ہے)

خواجہ حارث لندن سے آج صبح لاہور واپس پہنچ چکے ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف لندن جا کر سابق وزیراعظم نواز شریف سے مزید مشاورت کریں گے۔ذرائع کے مطابق لندن میں ہونے والی شریف فیملی کی ملاقات کے دوران حتمی فیصلہ کیا جائے گا کہ احتساب عدالت کے سامنے پیش ہونا ہے یا نہیں۔یاد رہے کہ عدالت نے 19ستمبر کو شریف خاندان کو طلب کر رکھا تھا جبکہ عدم حاضری پر اب انہیں دوبارہ26ستمبر کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :