سوات اور مینگورہ میں3.3 شدت کا زلزلہ، لوگ خوف وہراس میں مبتلا ہوگئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 22 ستمبر 2017 16:38

سوات اور مینگورہ میں3.3 شدت کا زلزلہ، لوگ خوف وہراس میں مبتلا ہوگئے
سوات(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22ستمبر2017ء ) :ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،زلزلے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوات اور مینگورہ کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے سے خوف وہراس میں مبتلالوگ کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہرسڑکوں پرنکل آئے۔زلزلہ پیماء مرکزکے مطابق ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 3.3اور گہرائی 18کلومیٹرریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :