خواتین کرکٹ ٹیم ہوم سیریز عرب امارات میں کھیلے گی

جمعہ 22 ستمبر 2017 16:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء) پاکستانی مردوں کی طرح خواتین کرکٹ ٹیم بھی اپنی ہوم سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلے گی۔ شارجہ اسٹیڈیم تمام میچوں کی میزبانی کرے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ویمنز کرکٹ چمپئن شپ 2017 کے تحت پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔پاکستانی خواتین ٹیم امارات میں اپنی ہوم سیریز کے دوران 31 اکتوبر سے 14 نومبر تک 3 ون ڈے اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔پہلا ون ڈے میچ 31 اکتوبر، دوسرا 2 نومبر جب کہ تیسرا 5 نومبر کو ہو گا۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا مقابلہ 8 نومبر، دوسرا میچ 9 نومبر، تیسرا 12 نومبر جب کہ چوتھا اور ا?خری میچ 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :