پانچویں 5 روزہ کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن ایشیاء ریجنل کانفرنس 24اکتوبر کو منعقدہ ہوگی

جمعہ 22 ستمبر 2017 16:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء) پانچویں 5 روزہ کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن ایشیاء ریجنل کانفرنس 24تا 28اکتوبر 2017 لاہور میں منعقد ہو رہی ہے۔ کانفرنس کی میزبانی نیشنل اسمبلی آف پاکستان اور صوبائی اسمبلی پنجاب کریں گے۔ آئندہ ماہ لاہور میں کامن ویلتھ کی ایشیاء ریجن کی ہونے والی کانفرنس کے انعقاد کی تیاری کے سلسلہ میں پنجاب اسمبلی میں میٹنگ ہوئی ۔

(جاری ہے)

میٹنگ میںسیکرٹری نیشنل اسمبلی ، جواد رفیق ملک، سیکرٹری پنجاب اسمبلی، رائے ممتاز حسین بابر کے علاوہ پنجاب اسمبلی اور نیشنل اسمبلی کے افسران نے شرکت کی۔کانفرنس میں سینٹ آف پاکستان ، نیشنل اسمبلی آف پاکستان اور ملک کی دیگر 6صوبائی اسمبلیوں کے علاوہ ایشیاء ریجن کے ممالک بنگلہ دیش ، بھارت ، سری لنکا ، سنگا پور اور ملائشیاء کی اسمبلیز کے سپیکر زاور سیکرٹریز شرکت کریں گے۔