Live Updates

تحریک انصاف کا ملک میں معاشی ایمرجنسی کے فوری نفاذ کا مطالبہ

وزیر اعظم ملکی معیشت کے ڈوبتے جہاز کو بچانے کیلئے فوری تدبیرکریں ،ْ اسد عمر کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 22 ستمبر 2017 16:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیر اعظم سے ملک میں معاشی ایمرجنسی کے فوری نفاذ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم ملکی معیشت کے ڈوبتے جہاز کو بچانے کے لیے فوری تدبیرکریں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمرنے کہا کہ گزشتہ چار برس کی ناکام پالیسیوں کا تسلسل قومی سلامتی پر خطرات کے بادل گہرے کررہا ہے ،ْدوسال سے ہم مسلسل نشاندہی کررہے ہیں کہ اسحاق ڈار کی پالیسیاں پاکستان کو کہیں کا نہیں چھوڑیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی حقیقی صورتحال ہمارے اندازوں سے کہیں ابترہے ،ْآئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی میعاد کے خاتمے کے بعد سے اب تک ساڑھے چار ارب ڈالرز کی کمی آچکی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں تیزی سے کمی جبکہ بیرونی قرضے آسمان تک بلند ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس پاکستان کے بیرونی قرضوں کے حجم میں 9 ارب ڈالرز کا غیر معمولی اضافہ ہوا،9 ارب ڈالرز کے اضافے کے ساتھ مجموعی بیرونی قرضہ 83 ارب ڈالرز کی خطرناک سطح کو پہنچ گیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات