بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے معصوم شہریوں کی شہادت پر بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والا کی دفتر خارجہ طلبی

معصوم شہریوں پر فائرنگ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ،ْ بھارت اپنی فورسز کو سیز فائر معاہدے کے احترام کاپابند کرے ،ْمراسلہ

جمعہ 22 ستمبر 2017 16:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء) ورکنگ بائونڈری پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے معصوم شہریوں کی شہادت پر بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والا کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قائم مقام سیکریٹری خارجہ اعتزازاحمد نے بھارت سے احتجاج کیااور گوتم بمبا والا کو احتجاجی مراسلہ تھما دیا گیا جس میں کہا گیا کہ بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے خواتین سمیت 6 شہری شہید ہوئے ،ْنہتے شہریوں پربھارتی فائرنگ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے ،ْبھارت اپنی فورسز کو سیز فائر معاہدے کے احترام کاپابند کرے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سے ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں اب تک 4 خواتین سمیت 6 افراد شہید اور 26 زخمی ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :