پرویزمشرف کے بیان میں سچائی ہے ،ْعائشہ گلالئی

بے نظیر بھٹو کے قتل کا فائدہ کس کو ہوا بے نظیر قتل کیس دوبارہ چلایا جائے ،ْپرویز مشرف کا بیان ریکارڈ کیا جائے ،ْ میڈیا سے گفتگو بینظیر کو ماں کہہ کر پکارتی تھی، بے نظیرنے مجھے بیٹی کہا تھا، بلاول، بختاور، آصفہ میرے چھوٹے بہن بھائیوں کی طرح ہیں ،ْگفتگو

جمعہ 22 ستمبر 2017 16:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء) پی ٹی آئی کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف نے جوبیان دیا ہے اس میں سچائی ہے ،ْبے نظیر بھٹو کے قتل کا فائدہ کس کو ہوا بے نظیر قتل کیس دوبارہ چلایا جائے، پرویز مشرف کا بیان ریکارڈ کیا جائے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ پرویز مشرف بے نظیر قتل کیس میں مظلوم ہیں،ان کو پھنسایا جارہا ہے ،ْبے نظیرکی شہادت سے جوصدمہ ان کے بچوں کو پہنچا وہی مجھے پہنچا جس کے ساتھ استحصال ہوگا میں اس کا ساتھ دوں گی۔

انہوں نے کہا کہ میں بے نظیر کو ماں کہہ کر پکارتی تھی، بے نظیرنے مجھے بیٹی کہا تھا، بلاول، بختاور، آصفہ میرے چھوٹے بہن بھائیوں کی طرح ہیں۔ بے نظیرکی شہادت کے بعد پیپلزپارٹی کوچھوڑدیا تھا۔عائشہ گلالئی نے کہا کہ نیازی صاحب اپنے وژن سے ہٹ چکے ہیں، وہ عدالتوں اورالیکشن کمیشن سے مفرورہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جہلم کے ورکرز نے مجھے بلایا تھا توگزشتہ روز جہلم میں ہی تھی۔

متعلقہ عنوان :