اسلام آباد ہائیکورٹ نے عائشہ گلالئی کو نااہل قرار دئیے جانے کیلئے دائر درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی

جمعہ 22 ستمبر 2017 16:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممبر قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کو نااہل قرار دئیے جانے کے لئے دائر درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی ہے ۔جمعہ کو ایڈوکیٹ کلثوم خالق کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے کی ۔سماعت کے موقع پر درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عائشہ گلالی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر جھوٹے الزامات لگا کر عوامی مینڈیٹ کی توہین کی ہے ۔

عائشہ گلالئی نے عمران خان کے خلاف عدالتی کاروائی کی بجائے جھوٹے الزامات لگائے ہیں، عائشہ گلالئی عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت قومی اسمبلی کی سیٹ کی اہل نہیں رہی، عائشہ گلالئی کو نااہل قرار دے کر قومی اسمبلی کی سیٹ واپس لی جائے،دائر درخواست میں الیکشن کمیشن، سپیکرقومی اسمبلی، اور عائشہ گلالئی کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوران سماعت فاضل جسٹس نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ کیا یہ ذاتی معاملہ نہیں ہے ۔

عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔ بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے عائشہ گلا لئی کو نا ا اہل قرار دیئے جانے کیلئے دائر درخواست نا قابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کر نے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :