برما میں پاکستانی سفیر کی برما کے دفترخارجہ میں طلبی

روہنگیا مسلمانوں سے متعلق پاکستان کے بیان پر برما کا پاکستانی سفیر ڈاکٹر خالد میمن سے تحفظات کا اظہار

جمعہ 22 ستمبر 2017 16:32

ینگون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء) پاکستان کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے حق میں آواز اٹھانے پر برما نے پاکستانی سفیر کو طلب کرلیا ۔سفارتی ذرائع نے بتایا کہ روہنگیا مسلمانوں سے متعلق پاکستان کے بیان پر برما نے پاکستانی سفیر ڈاکٹر خالد میمن سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان نے بھی برما کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر احتجاج ریکارڈ کرایا تھا اور مظالم روکنے کے لیے موثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا۔

میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے اور گزشتہ چند ماہ کے دوران خواتین اور بچوں سمیت سیکڑوں افراد مارے جاچکے ہیں جبکہ لاکھوں بنگلہ دیش نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔

متعلقہ عنوان :