پرویز ’مشرف ٹاک شوز چھوڑ کر عدالتوں کا سامنا کریں ،ْآصفہ ،ْ بختاور بھٹو زر داری

میڈیا کی جانب سے فرار ہوجانے والے قاتل کو دی جانے والی توجہ پر بیزار اور حیران ہوں ،ْ آصفہ بھٹو زر داری مشرف بزدلوں کی طرح ملک سے بھاگ گئے اور اب گالف کورسز میں مصروف ہیں ،ْ بختاور بھٹو زر داری

جمعہ 22 ستمبر 2017 16:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے قتل کا اصل ذمہ دار ٹھہرائے جانے کے بعد بختاور اور آصفہ بھٹو زرداری نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنی والدہ کا ’قاتل‘ قرار دے دیا ۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں آصفہ بھٹو زرداری نے پرویز مشرف کو مظلوم کو قصوروار ٹھہرانے کا مرتکب قرار دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا کی جانب سے فرار ہوجانے والے قاتل کو دی جانے والی توجہ پر بیزار اور حیران ہوں.ادھر بختاور بھٹو زرداری نے بھی پرویز مشرف کو ٹی وی ٹاک شوز چھوڑ کر عدالتوں کا سامنا کرنے کا مشورہ دیاایک ٹوئٹ میں بختاور کا کہنا تھا کہ مشرف بزدلوں کی طرح ملک سے بھاگ گئے اور اب گالف کورسز میں مصروف ہیں ،ْ وہ پاکستان آئیں اور اصل عدالتوں کا سامنا کریں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ گذشتہ روز اپنے ایک ویڈیو پیغام میں جنرل (ر) پرویز مشرف نے الزام عائد کیا تھا کہ بھٹو خاندان کی تباہی کے ساتھ مرتضیٰ بھٹو اور بینظیر بھٹو کے قتل کے ذمہ دار آصف علی زرداری ہیں اور دونوں کا قتل انہوں نے کروایا ہے۔سابق صدر نے الزام عائد کیا تھا کہ مرتضیٰ بھٹو کے قتل کی تفتیش کیلئے آصف زرداری نے اپنے دور صدارت کے 5 سالوں میں کچھ نہیں کیا کیونکہ وہ خود اس میں ملوث تھے، اب جو کام خود کروایا ہے تو اس کی تحقیقات کیوں کرواتے۔

متعلقہ عنوان :