کلر سیداں میںپیاز مہنگے داموں فروخت کرنے پر مقدمہ درج

جمعہ 22 ستمبر 2017 16:30

کلر سیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء)اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں چوہدری ربنواز خان منہاس کی ہدایت پر تحصیلدار کلر سیداں محمد طارق جنہیں اسپیشل پرائس مجسٹریٹ کے اختیارات بھی حاصل ہیں نے بنک چوک کنوہا میں پیاز 52.48 روپے فی کلو کی بجائے 80 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کرنے پر دکاندار آفتاب حسین ولد محبوب حسین کیخلاف زیر دفعہ 3/7 پرائس کنٹرول ایکٹ 1977 کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے استغاثہ مرتب کر کے تھانے ارسال کر دیا۔

(جاری ہے)

دکاندار کیخلاف مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے کی مسلسل شکایات موصول ہو رہی تھیں۔دریں اثناء اسپیشل پرائس مجسٹریٹ منصور مرزا نے دوبیرن کلاں میں ٹماٹر مہنگے داموں فروخت کرنے پر پانچ دکانداروں کو مجوعی طور پر 9 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔