محرم الحرام ،تحصیل کلر سیداں میں دس مقامات پر روزانہ مجالس عزا ہوں گی

جمعہ 22 ستمبر 2017 16:30

کلر سیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) تحصیل کلر سیداں میںعاشورہ محرم کے دوران دس مقامات پر روزانہ مجالس عزا ہوں گی، جن میں چوآ خالصہ ،ٹکال،بٹاری،سکوٹ،کلر سیداں ،پیر گراٹہ سیداں،تریل،ڈھوک مہتاب علی،کلاڑی شامل ہیں۔مجموعی طور پر انتیس جلوس برآمد ہوں گے۔

(جاری ہے)

عاشورہ کے دوران روزانہ دن دو بجے جامعہ مسجد فاطمة الزہرہ چوآ خالصہ اور شام سات بجے دربار حسینی چوآ خالصہ میں مجالس اعزا ہوں گی۔

قصر زینب ٹکال میں شام سات بجے ،دربار حسینی بٹاری میں رات آٹھ بجے،قصر آل عمران سکوٹ میں ساڑھے سات بجے شام،قصر الحسینی کلرسیداں، قصر بنی ہاشم پیر گراٹہ اور قصر فاطمہ تریل میں شب آٹھ بجے ،قصر زینب ڈھوک مہتاب میں دن تین بجے اور کلاڑی میں مجالس شام سات بجے شروع ہوا کریں گی۔اس دوران پولیس اور رضاکاران امام بارگاہوں کے باہر موجود رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :