محرم الحرام کے دوران قیام امن کیلئے کسی صورت غفلت برداشت نہیں کریں گے،ضلعی انتظامیہ

جمعہ 22 ستمبر 2017 16:30

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) ضلعی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے سربراہان ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات اور ڈسڑکٹ پولیس آفیسر اٹک زاہد نواز مروت نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے سخت سے سخت انتظامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے کسی صورت بھی پولیس کی جانب سے غفلت برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے بانیان مجلس اور جلوس جس کا سلسلہ یکم محرم سے شروع ہو چکا ہے منتظمین سے درخواست کی ہے کہ وہ وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھیں، جلو س یا مجالس میں کسی بھی شخص کو تلاشی کے بغیر داخل نہ ہونے دیں، ضلع اٹک پُر امن اور بھائی چارے کی فضا قائم رکھنے میں ہر مسلک کے علما ء ،امن کمیٹیاں کے سر براہان ، ذاکرین اور جلوسوں کے بانیان بہترین کردار ادا کر رہے ہیں، اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کے سربراہان ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات نے بھی اپنے تمام ما تحت اداروں کو سختی سے ہدایات دی ہیں کہ وہ خصوصی طور پر ان دس ایام میں عزاداران کو جتنی ممکنہ سہولت فراہم کر سکتے ہیںکریں جس میں طبی امداد ، پانی کی فراہمی ، جلوسوں کے روٹس پر تعمیراتی ملبے کی صفائی اور رات کے جلوس اور مجالس میں لائٹ کے انتظامات کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹیو آفیسر چوہدری جاوید نے اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ دوران جلوس 100فیصد ادویات جن کا تعلق سر درد سے لے کر زندگی بچانے سے ہے جلوسوں میں دوران ڈیوٹی ایمبولینس میں یہ ادویات موجود ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس ضمن میں انہوں نے تمام تحصیل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کی سطح اور تمام رورلز ہیلتھ سنٹر کو پابند کر دیا ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں اپنے انتظامات کو مکمل رکھیں ۔

متعلقہ عنوان :