محرم الحرام کے دروان امام بارگاہوں کے اطراف روشنی کے انتظامات کو جلد مکمل کیا جائے، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی

جمعہ 22 ستمبر 2017 16:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی غلام فرید نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دروان بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تمام امام بارگاہوں کے اطراف روشنی کے انتظامات کو جلد مکمل کیا جائے۔ یہ بات انہوں نے سائٹ زون اسٹور میں محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں خریدے جانے والے سامان کا معائینہ کرتے ہوئے کیا۔

ایڈمنسٹریٹر نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ چاروں زونوں میں تمام امام بارگاہوں اور اطراف کے راستوں پر موجود اسٹریٹ لائٹس کی مرمت اور تبدیلی کے ساتھ ساتھ جلوس کی گذرگاہوں پر سرچ لائٹس کی تنصیب کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے جبکہ صفائی ستھرائی ،نکاسی آب اور کچرے کی منتقلی کے جاری کاموںکو بروقت مکمل کرنے کیلئے تمام مشینری ،گاڑیوں اور افرادی قوت کو بروئے کار لایا جائے جلوس کی گذرگاہوں پر تعمیر و مرمت اور تجاوزات کے خاتمہ یقینی بنایاجائے۔

(جاری ہے)

موقع پر موجود بلدیاتی افسران نے ایڈمنسٹریٹر کو محرم الحرام کے حوالے سے جاری کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تمام امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوس کی گذرگاہوں پر روشنی کیلئے مرمت اور تبدیلی کا کام برق رفتاری سے جاری ہے جبکہ صفائی ستھرائی ،کچرے کی منتقلی اور جلوس کی گذرگاہوں پر تعمیر و مرمت کے ساتھ تجاوزات کے خاتمہ کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :