میونسپل کمشنر کا اورنگی زون میں امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی کے کاموں کا معائینہ

جمعہ 22 ستمبر 2017 16:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی غلام فرید کی ہدایت پر میونسپل کمشنر وسیم مصطفی سومرو نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ اورنگی زون میں امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی کے جاری کاموں کا معائینہ کیا۔میونسپل کمشنر نے مختلف امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقات کی اور انتظامیہ کی جانب سے کرائے جانے والے کاموں کے بارے میں ان کی رائے حاصل کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر منتظمین نے محرم الحرام کے حوالے سے تجاویز پیش کرتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے کرائے جانے والے دیگر جملہ کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔میونسپل کمشنر نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ امام بارگاہوں کے اطراف جاری صفائی ستھرائی،کچرے کی منتقلی اور روشنی کی فراہمی کے انتظامات کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے نکاسی آب کی صورتحال کو بہتر بنانے کے ساتھ جلوسوں کی گذرگاہوں پر تعمیر و مرمت اور تجاوزات کے خاتمہ کا کام بھی برق رفتاری سے مکمل کیا جائے۔

محرم الحرام کے حوالے سے جاری کاموں کو منتظمین کی مشاورت اور موصولہ تجاویزکی روشنی میںمکمل کرنے کیلئے تمام موجود وسائل سے استفادہ حاصل کیا ۔