انتخاب بل 2017کی شق نمبر 203کی منظوری ،نواز شریف کے لیے پارٹی صدارات کا راستہ دوبارہ ہموار ہو گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 22 ستمبر 2017 16:19

انتخاب بل 2017کی شق نمبر 203کی منظوری ،نواز شریف کے لیے پارٹی صدارات کا ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 22ستمبر 2017ء ) :انتخاب بل 2017کی شق نمبر 203کی منظوری کے ساتھ ہی سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے لیے مسلم لیگ ن کی صدارت کا راستہ دوبارہ ہموارہوگیا.۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے انتخابات بل 2017کی شق 203قومی اسمبلی کے بعدسینٹ سے پاس کروا لی گئی ۔ترمیم کے حق میں 38جبکہ مخالفت میں 37ووٹ آئے ۔

(جاری ہے)

اس شق کے پاس ہوتے ہی سابق نا اہل وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے لیے مسلم لیگ ن کی صدارت کا راستہ ہموار ہو گیا ہے۔

اس شق کے مطابق نا اہل شخص بھی کسی سیاسی پارٹی کی صدارت کر سکتا ہے ۔اس سے پہلے پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002کے مطابق کوئی بھی ا اہل شخص کسی سیاسی پارٹی کی سربراہی کے لیے اہل نہیں ہے ۔نتخاب بل 2017کی شق نمبر 203کی منظوری کے ساتھ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کی ایک شق ختم ہو گئی ہے ۔ مزید یہ کہ صدر پاکستان کے دستخط کے بعد یہ بل قانون کی حیثیت اختیار کر چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :