Live Updates

عائشہ گلالئی نے عمران خان کے بعد آصف زرداری کوبھی آڑے ہاتھوں لے لیا

بے نظیرقتل کیس میں پرویز مشرف کوٹارگٹ کیا جارہا ہے،یہ سب زرداری اور ان کی بہنوں کاکھیلاہواکھیل ہے،پرویز مشرف کے بیانات میں بڑی حدتک سچائی ہے۔سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کاردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 22 ستمبر 2017 15:58

عائشہ گلالئی نے عمران خان کے بعد آصف زرداری کوبھی آڑے ہاتھوں لے لیا
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22ستمبر2017ء ) :سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بعد سابق صدرمملکت آصف زرداری کوبھی آڑے ہاتھوں لے لیا،عائشہ گلالئی نے کہاہے کہ بے نظیرقتل کیس میں پرویز مشرف کوٹارگٹ کیا جارہا ہے،یہ سب زرداری اور ان کی بہنوں کا کھیلا ہواکھیل ہے،پرویز مشرف کے بیانات میں بڑی حد تک سچائی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سابق صدرمملکت پرویز مشرف کے بیان پرردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم شہید بے نظیربھٹوکے قتل کیس کودوبارہ چلایا جائے۔جس میں پرویز مشرف کا بیان بھی ریکارڈ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بے نظیرقتل سے متعلق پرویز مشرف کے بیانات میں بڑی حد تک سچائی دکھائی دیتی ہے۔یہ سب زرداری اور ان کی بہنوں نے کرایا۔جبکہ بے نظیرقتل کیس میں پرویز مشرف کوٹارگٹ کیا جارہا ہے۔ بے نظیرکے ساتھ جولوگ تھے ان سب لوگوں کوکھڈے لائن لگا دیا گیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات