ساہیوال، تیز رفتار آئل ٹینکر نے تین محنت کش دوست کچل دیئے ، تینوں جاں بحق

جمعہ 22 ستمبر 2017 15:51

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء) ساہیوال ملتان روڈ پر چک 9-187ایل کے قریب ایک تیز رفتار آئل ٹینکر نے تین محنت کش موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا ،تین جاں بحق۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک 9-132ایل کا محمد شعبان اور اس کے دو دوست ابرار حسین اور اقرار حسین موٹر سائیکل نمبر 3811ایس ایل کے پر ہڑپہ اسٹیشن سے چک 9-132ایل جا رہے تھے کہ صادق فیڈ ز ملز کے قریب پیچھے سے آنے والا ایک تیز رفتار آئل ٹینکر نمبر 865ٹی ایل جے ان پر چڑھ گیا جس کے نتیجہ میں تینوں دوست موقعہ پر ہی دم توڑ گئے اور موٹر سائیکل تباہ ہو گئی۔ پولیس ڈیرہ رحیم نے موقعہ پر پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا اور آئل ٹینکر قبضہ میں لے لیا ، آئل ٹینکر کا ڈارئیور حادثہ کے بعد فرار ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :