محرم میں امن قائم کرنے کے لئے بھائی چارہ اور رواداری برقرار رکھی جائے گی،ڈاکٹراے جی انصاری

جمعہ 22 ستمبر 2017 15:51

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء) جمعیت علمائے اسلام ضلع جیکب آباد کی مجلس عمومی کا اجلاس مدرسہ مدینہ العلوم میں ضلع امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی صدارت میں ہوا جس میں ضلع کے علماء مفتیان اور اراکین نے شرکت کی اجلاس سے ڈاکٹر اے جی انصاری ،مفتی علی حسن برڑو،شاہ محمد شاہ،سعید بنگلانی،حافظ میر محمدعباس بلوچ،حافظ نیاز،عابد ابڑو،اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم میں امن قائم کرنے کے لئے بھائی چارہ اور رواداری برقرار رکھی جائے گی اس حوالے سے انتظامیہ اور پولیس سے مکمل تعاون کیا جائے گافرقیواریت اوردل آزاری کی تقاریر کرنے والوں کو قانون کے حوالے کیا جائے گااجلاس میں کہا گیا کہ شریعت صرف محمدی ہے شاہ لطیف کو بدنام کرنے کے لئے اس کے نام پر شریعت بنا کر نکاح کرنے کا غیر اسلامی سلسلہ حکومت فرن بند کرائے بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گااجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 26نومبر کو ہید ڈاکٹر خالد محمود سومروکی یاد میں لاڑکانہ اسٹیڈیم میںشہداء اسلام کانفرنس میں شرکت کیلئے جیکب آباد سے 600گاڑیوں کا قافلہ روانہ ہوگاعلاوہ ازیںجے یو آئی کیجانب سے امریکی دادا گیری اور برما میں مسلمانوں پر ظلم و بربریت کے خلاف ایک زبردست احتجاجی مظاہر ہ ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی قیادت میںکیا گیا جس مین شریک کارکنان نے شہر کے راستوں پر مارچ کرتے ہوئے نعرے لگائے۔

متعلقہ عنوان :