پاکستان میں قانون کے شعبے سے وابستہ افراد کو کئی مسائل درپیش ،حل کرنے کیلئے کوشش کی جانی چاہیے ‘ مرزا صفدر اقبال

خصوصی دعوت پر وائس چیئرمین انٹرنیشنل لائیرز کلب یو کے مرزا صفدر اقبال کی لاہور ہائیکورٹ بار آمد ،پرجوش ،شاندار استقبال کیا گیا

جمعہ 22 ستمبر 2017 15:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء) عہدیداران لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی دعوت پر وائس چیئرمین انٹرنیشنل لائیرز کلب یو کے مرزا صفدر اقبال گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ بار پہنچے جہاں تمام معزز ممبران نے مہمانِ گرامی کا پرجوش اور شاندار استقبال کیا۔ مرزا صفدر اقبال نے معزز اراکینِ بار سے The importance of independent regulator for Pakistan Legal professional کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں قانون کے شعبے سے وابستہ افراد کو کئی مسائل درپیش ہیں جن کو حل کرنے کے لئے کوشش کی جانی چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2007 ء تک برطانیہ میں بھی اسی طرح کے مسائل تھے جنہیں مکمل طور پر حل کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بار کونسلز لیگل پروفیشنلز کو ریگولیٹ کرتی ہیں اور یو کے میں لاء سوسائٹی ہر قانون اور انصاف کے معیار کو یقینی بنانے کے لئے کردار ادا کرتی ہے۔ یو کے لاء سوسائٹی کے تمام آفیشلز منتخب ہوتے ہیں جس کی وجہ سے یو کے کا لیگل سسٹم بہتر طور پر کام کر رہا ہے۔ آخر میںچوہدری ذوالفقار علی صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، راشد جاوید لودھی نائب صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، عامر سعید راں سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے معزز مہمان کو گلدستہ اور شیلڈ پیش کی۔