صوبہ پنجاب میں بڑے ترقیاتی منصوبوں پر عملدر آمد کیلئے 34 ارب روپے سے زائد کی منظوری

جمعہ 22 ستمبر 2017 15:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2017-18 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 17ویںاجلاس میں ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی2 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر34 ارب 2کروڑ5لاکھ 22ہزار روپے کی منظوری دے دی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد جہانزیب خان نے کی جبکہ سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

صوبائی ورکنگ پارٹی کی17ویں اجلاس میں جن 2ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں اریگیشن سیکٹر کی سکیم جلالپور اریگیشن کینال اور اس سے ملحقہ سسٹم کی تعمیر کیلئے 33 ارب 27 کروڑ 50 لاکھ روپے اور صوبہ پنجاب کے کسانوں کیلئے جانوروں کے چارہ درختوں کی پیداوار بڑھانے (ترمیمی) کیلئے 74 کروڑ 55 لاکھ 22 ہزار روپے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :