ماڈل ٹان رپورٹ سے نہیں حکمرانوں کی باتوں سے فساد ہوگا، مولا بخش چانڈیو

پنجاب کے حکمرانوں کو کسی کی پرواہ نہیں وہ صرف اپنی مرضی کرتے ہیں، ان کو سپریم کورٹ، آئین اور قانون سے کوئی لینا دینا نہیں،رہنما پیپلزپارٹی

جمعہ 22 ستمبر 2017 15:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور سابق وفاقی وزیرمولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ماڈل ٹائون رپورٹ سے نہیں بلکہ حکمرانوں کی باتوں سے فساد برپا ہوگا۔خصوصی بات چیت کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پنجاب کے حکمرانوں کو کسی کی پرواہ نہیں وہ صرف اپنی مرضی کرتے ہیں، ان کو سپریم کورٹ، آئین اور قانون سے کوئی لینا دینا نہیں، ان کے پاس عجیب وغریب قوت ہے، یہ ضیاء الحق کے وارث ہیں جو فرقہ پرستی کو ہوا دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

بینظیرقتل کیس کے فیصلے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بینظیرقتل کیس میں قاتل کی نشاندہی نہیں ہوئی، قتل کیس میں صرف فرائض میں غفلت برتنے کے ذمہ داروں کو سزا ہوئی ہے، غفلت کس کے کہنے پرہوئی اس کی نشاندہی نہیں ہوسکی ہے۔انہوں نے کہا کہ بے نظیر قتل کیس کے فیصلے کو پیپلزپارٹی نے تسلیم ہی نہیں کیا، پوری پیپلزپارٹی بی بی کے قتل کا ذمہ دارپرویز مشرف کوسمجھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مشرف نے للکارنے پر آصف زرداری کا نام لیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں مولابخش چانڈیو نے کہا کہ تحریک انصاف کا بحران پیدا کرنے سواکوئی اور کام نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :