باری کے زیراہتمام پوٹھوہار کسان میلہ 26 ستمبر کو منعقد ہوگا

مہمان خصوصی سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود ہوں گے، ڈائریکٹر باری

جمعہ 22 ستمبر 2017 15:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) بارانی علاقہ جات کے کاشتکاروں کو جدید ٹیکنالوجی ،زرعی مشینری اور زراعت میں جدید رجحانات کے بارے میں آگاہی کی فراہمی کے لیے بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ (باری )کے زیر اہتمام پوٹھوہار کسان میلہ منگل 26ستمبرکو منعقد ہو گا ،میلے کے انعقاد کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ۔

ڈائریکٹر بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ (باری ) محمد طارق نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایاکہ بارانی علاقوں کے کاشتکاروں کو ہائی ٹیک سے متعارف کرانا وقت کی ضرورت ہے کیونکہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے زرعی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔انہوںنے بتایاکہ بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ (باری ) لوک سانجھ فائونڈیشن کے اشتراک سے 26ستمبر کو بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ (باری ) چکوال میں ’’پوٹھوہار کسان میلہ ‘‘کا انعقاد کرے گا ۔

(جاری ہے)

کسان میلے میں زیتون ،انگور ،مونگ پھلی ،گندم اور دیگر فصلات کے کاشتکار شرکت کریں گے ۔اس موقع پرخطہ ء پوٹھوہار سے تعلق رکھنے والے کاشتکاروں کو کلائمیٹ فرینڈلی فصلات ،جدید ٹیکنالوجی سمیت جدید زرعی رٴجحانات سے آگاہی دی جائے گی ۔محمد طارق نے بتایاکہ ’’پوٹھوہار کسان میلہ ‘‘کے مہمان خصوصی سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود ہوں گے جبکہ اس موقع پر اولیو ڈویلپمنٹ گروپ کا اجلاس بھی ہو گا جس میں تمام سٹیک ہولڈرز شریک ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :