بھارتی سیکورٹی فورسز کی ورکنگ بائونڈری پر چارواہ اور ہرپال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے کم از کم 4خواتین سمیت 6 شہری شہید،15خواتین اور پانچ بچوں سمیت 26 زخمی

جمعہ 22 ستمبر 2017 15:50

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) ورکنگ بائونڈری پر چارواہ اور ہرپال سیکٹر میں بھارتی سیکورٹی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے کم از کم 4خواتین سمیت 6بے گناہ شہری شہید اور 26 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں 15خواتین اور پانچ بچے شامل ہیں۔پاکستان رینجر پنجاب نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جہاں سے شہری آبادی پر فائرنگ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :