سانحہ ماڈل ٹائون کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ اور دستاویزات غائب ہیں،پنجاب انفارمیشن کمیشن کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کا اعتراف

جمعہ 22 ستمبر 2017 16:49

سانحہ ماڈل ٹائون کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ اور دستاویزات غائب ہیں،پنجاب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2017ء) سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ اور اس کے ساتھ منسلک دستاویزات پٴْراسرار طور پر غائب ہو گئیں پنجاب انفارمیشن کمیشن کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو بھجوائے گئے خفیہ مراسلے میں دستاویزات غائب ہونے کے اعتراف نے نیا پنڈورا بکس کھول دیاواضح رہے کہ جسٹس علی باقر نجفی نے 2014ء میں اوپن کورٹ اور کیمروں کے سامنے ماڈل ٹاؤن ٹربیونل کی سربمہر انکوائری رپورٹ کو تمام دستاویزات کے ساتھ اٴْس وقت کے ہوم سیکرٹری کے حوالے کیا تھا پنجاب انفارمیشن کمیشن کی طرف سے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو بھجوائے گئے خفیہ مراسلے میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون کی رپورٹ کیساتھ منسلک مخصوص دستاویزات اور معلومات پرٴْاسرار طور پر غائب ہیں یہ خفیہ مراسلہ ایک شہری کی درخواست کے جواب میں جاری کیا گیا تھا اور اسکی نقل ہوم ڈیپارٹمنٹ کو بھی بھجوائی گئی تھی، اس خفیہ مراسلے میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ لاپتہ دستاویزات اور معلومات کیلئے رجسٹرار ہائیکورٹ کو خط لکھا ہے ہائیکورٹ سے دستاویزات ملنے کے بعد ہی رپورٹ جاری ہو سکتی ہے ذرائع کے مطابق ٹربیونل کی انکوائری رپورٹ ہوم ڈیپارٹمنٹ سے بھی پٴْراسرار طور پر غائب ہے، یہ رپورٹ کہاں ہے، اس کا ہوم ڈیپارٹمنٹ کے کسی اہلکار یا افسر کو علم نہیںدستاویزات غائب ہونے کے سرکاری سطح پر اعتراف کے بعد کہا جا سکتا ہے کہ مبینہ طور پر میٹروٹرین، سی پیک سمیت اہم منصوبوں کے ریکارڈ جلا کر مدعا ختم کرنے کے حربوں کی روشنی میں انکوائری رپورٹ کی دستاویزات غائب ہونا بھی معاملے کو ہمیشہ کیلئے دریا برد کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :