Live Updates

این اے 120 ،تین رکنی ٹیم نے انکوائری رپورٹ چیئرمین عمران خان کے حوالے کر دی

پارٹی رہنمائوں ذمہ دار قرار، انتخابی دفاتر کھولنے میں تاخیر،قرطبہ چوک میں جلسہ میں لوگوں کی عدم شرکت شکست کا باعث بنی ، انکوائری رپورٹ

جمعہ 22 ستمبر 2017 16:49

این اے 120 ،تین رکنی ٹیم نے انکوائری رپورٹ چیئرمین عمران خان کے حوالے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2017ء) لاہور سے حلقہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک کی امیدوار یاسمین راشد کی شکست کا جائزہ لینے کیلئے بنائی جانے والی تین رکنی انکوائری ٹیم نے اپنی انکوائری رپورٹ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے حوالے کر دی ہے بتایاگیا ہے کہ رپورٹ میں پی ٹی آئی کی امیدوار یاسمین راشد کی انتخابی مہم میں پارٹی کے بعض رہنمائوں کی کوتاہیوں کی نشاندہی کی ہے رپورٹ کے مطابق حلقہ این اے 120 میں پارٹی کے بعض رہنمائوں کی جانب سے یاسمین راشد کے انتخابی دفاتر کھولنے میں تاخیر سے کام لیا گیا اور بعض علاقوں میں انتخابی مہم بھی تاخیر سے شروع کی گئی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے قرطبہ چوک میں منعقد ہونے والے جلسے میں لوگوں کی عدم شرکت بھی یاسمین راشد کی انتخابی مہم پر اثر انداز ہوئی اور خصوصی طور پر رپورٹ میں ان تمام کوتاہیوں کا ذمہ دار پی پی139 پارٹی رہنمائوں کو ٹھہرایاگیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :