پاناما کیس میں نواز شریف کو اپیل کا حق نہ دینے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر

جمعہ 22 ستمبر 2017 16:49

پاناما کیس میں نواز شریف کو اپیل کا حق نہ دینے پر سپریم کورٹ میں درخواست ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2017ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پانامہ کیس میں نااہلی کے فیصلے کے خلاف اپیل کا حق نہ دینے پر سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے اور ایک درخواست سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست سینئر قانون دان اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے جس میں میں نواز شریف، عمران خان، حسن نواز، حسین نواز، اسحاق ڈار اور نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں یہ اعتراض اٹھایا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت اپیل کا حق نہیں دیا گیا۔ درخواستگزار کے مطابق آرٹیکل 184(3) اسلامی قوانین کے متصادم ہے۔ درخواستگزار نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ اپیل کا حق ملنا ہر شہری کا آئینی اور قانونی حق ہے اور اس حق سے انحراف نہیں کیا جاسکتا۔ درخواست گزار وکیل نے استدعا کی کہ نواز شریف کو بھی پانامہ کے فیصلے میں اپیل کا حق ملنا چاہیے۔