سانحہ ماڈل ٹائون، ڈی آئی جی عبدالجبار اور ایس پی عبدالرحیم شیرازی کو اشتہاری قرار دینے کیلئے ضابطے کی کارروائی شروع

جمعہ 22 ستمبر 2017 16:47

سانحہ ماڈل ٹائون، ڈی آئی جی عبدالجبار اور ایس پی عبدالرحیم شیرازی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2017ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے سانحہ ماڈل ٹائون استغاثہ میں پیش نہ ہونے پر ڈی آئی جی عبدالجبار اور ایس پی عبدالرحیم شیرازی کو اشتہاری قرار دینے کیلئے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے اور انکی رہائش گاہوں اور عدالت کے باہر انکی طلبی کے اشتہار آویزاں کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

عدالت نے قرار دیا کہ آئندہ سماعت پر دونوں افسران پیش نہ ہوئے تو انہیں اشتہاری قرار دیا جا سکتا ہے۔

گزشتہ روز عدالت کے روبرو استغاثہ میں نامزد 121 افراد اور اہکار عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے عام افسران اور اہکاروں کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے سماعت اکتوبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔ منہاج القرآن کے ایڈمنسٹریٹر جواد حامد نے سانحہ ماڈل ٹائون میں ملوث پولیس افسران اور اہکاروں کے خلاف کارروائی کیلئے استغاثہ دائر کر رکھا ہے۔