ضلع شیخوپورہ میں محرم الحرام کے دوران کل پروگرام 989منعقد ہونگے

سیکیورٹی فول پروف پلان کے تحت 2500پولیس اہلکاران و افسران ڈیوٹی سرانجام دیں گے

جمعہ 22 ستمبر 2017 16:37

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2017ء) ضلع شیخوپورہ میں محرم الحرام کے دوران کل پروگرام 989منعقد ہونگے۔

(جاری ہے)

جن میں سے کل جلوس 272 ، لائسنسی جلوس 46، کیٹگری اے 12، کیٹگری بی 15اور سی 19ہیں جبکہ روائتی جلوس 226کیٹگری اے 26، بی 115اور سی 85ہیں کل مجالس 717لائسنسی مجالس24کیٹگری اے 2، بی 6، سی 16روائتی مجالس 693کیٹگری اے 97، بی 268اور سی 328ہیں تمام پروگرام کو ممکنہ دہشت گردی اور تخریب کاری کے خاتمے کے لئے سیکیورٹی فول پروف پلان کے تحت 2500پولیس اہلکاران و افسران ڈیوٹی سرانجام دیں گے یہ بات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرفراز خان ورک نے ایڈیشنل ایس پی شہباز الہٰی DSPسٹی خالد گجر DSPصدر علی اختر انصاری DSPلیگل احسان الہی وٹو DSPٹریفک اعظم بسراء ، انچارج سیکیورٹی میاں منظور احمد انسپکٹر کے ہمراہ بتائی انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے مقدس مہینہ میں کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ ہوگی وقت پابندی لازمی ہوگی کوئی بھی پروگرام چاردیواری کے باہر نہیں ہوگا تمام مجالس کی جگہوںکو بذریعہ سپیشل برانچ سویپنگ کرائی جائی گی اور ہر پروگرام میں پولیس کے علاوہ سول ڈیفنس اور پرائیویٹ اسکائوٹس اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے انہوں نے کہا کہ ضلع شیخوپورہ مسلک اہل تشیع کے مولانا ساجد حسین صالک ، مولاناریاض حسین ، سید آصف رضا گیلانی، غلام جعفر حسین، حامد رضا سلطانی ، مولانا غضنفر عباس، مولانا گلفام حسین، مولانا ندیم عباس نقوی، مولانا اظہر عباس حیدری، ذاکر حبیب رضا حیدری، مسلک اہلسنت مولانا عبدالتواب صدیقی ، مولانا محمد یوسف عرف ٹوکا، مولانا خادم حسین رضوی، مولانا افضل قادری، مولانا ثروت اعجاز قادری، ڈاکٹر اشرف آصف جیلانی، مولانا محمد احمد لدھیانوی ، ڈاکٹر خادم حسین ڈھلو، مولانا الیاس گھمن ، مولانا مسعود الرحمن عثمانی، مولانا طارق،مسلک اہلحدیث مولانا عبداللہ نثار، مولانا عبدالحلیم یزدانی، مولانا سید سبطین نقوی، مولانا منظور احمد، مولانا محمد عمر صدیق پر ضلع شیخوپورہ آمد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ ضلع شیخوپورہ میں 20علماء حضرات پر زبان بندی کی گئی ہے جن میں مسلک اہلحدیث مولانا محمد سلیم اعظم بلوچ، حافظ سلیمان، مولانا امجد اجمل ، خالد سیف السلام، اہلسنت مسلک حافظ عامر شہزاد، پیر ظہیر الحسن شاہ بخاری، مفتی جمیل رضا، مولانا یعقوب بھٹی ، راشد رضوی، مسلک دیوبند، حافظ عبداللہ، قاری الیاس، ڈاکٹر اللہ دتہ، ڈاکٹر عبدالحلیم، قاری عابد فاروقی، قاری انتظار احمد عثمانی، مسلک اہل تشیع، مرتضیٰ قمر، ذاکر عابد حسین، مولانا جعفر جتوئی، ذاکر ابوالحسن نقوی، ارشاد حسین شمسی شامل ہیں DPOسرفراز خان ورک نے بتایا ہے کہ مجالس کے مقامات اور ذوالجناح کے روٹس پر سادہ کپڑوں میں کمانڈوز ، خفیہ مقامات پر CCTVکیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں جبکہ ذوالجناح کے روٹس پر چھتوں پر پولیس ملازمین اور لیڈیز ملازمین کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئی ہیں اس سلسلہ میں پولیس لائن میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جس پر فوری اطلاع دینے کے لئے ریسکیو15پر اطلاع دی جائے گی انہوںنے کہا کہ عوام والناس اور علماء حضرات سے تعاون کی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ محرم الحرام کے دوران فرقہ واریت کو ہوا دینے کے بجائے بھائی چارے اور امن کا درس دیں شرانگیزی کی تقاریر سے پرہیز کریں تاکہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ کے رونماہونے سے بچا جا سکے اور دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :