وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کل 66ویں سالگرہ منا ئیں گے

جمعہ 22 ستمبر 2017 16:30

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کل 66ویں سالگرہ منا ئیں گے
لا ہو ر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف چھیاسٹھ برس کے ہو گئیکل ہفتہ کو ان کی66ویں سالگرہ منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا ،مسلم لیگ ن جنوبی پنجاب کے سیکر ٹری اطلاعات چوہدری خلیل احمد گھمن نے بتایا کہ میاں شہباز شریف کی سالگرہ کے سلسلے میں جہانیاں سمیت جنوبی پنجاب بھر میں بھی سالگرہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا اور میاں شہباز شریف،کلثوم نواز کی درازی عمر اور صحت و تندرستی کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف 23ستمبر1951ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔