نواز شریف نے شہباز شریف کو لندن بلا لیا

وزیر اعلیٰ پنجاب کل لند ن روانہ ہو ں گے

جمعہ 22 ستمبر 2017 16:28

نواز شریف نے شہباز شریف کو لندن بلا لیا
لاہور۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2017ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو لندن بلا لیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کل ہفتہ کو روانہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

نواز شریف سے ملاقات میں وزیر اعلیٰ انہیں چودھری نثار سے اپنی ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ علاوہ ازیں دونوں رہنماء ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور و خوص کریں گے اور شریف فیملی کے خلاف قائم مقدمات سمیت تمام اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔