پاکستانی حاجیوں میں سے 131 حاجی اللہ کو پیارے ہوئے

جمعہ 22 ستمبر 2017 16:28

پاکستانی حاجیوں میں سے 131 حاجی اللہ کو پیارے ہوئے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء)فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں میں سے اب تک 131 پاکستانی اللہ کو پیارے ہو گئے ہیں، متوفین کی ان کے ورثاء کی اجازت سے سعودی عرب میں تدفین کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق حج سے قبل اور حج کے بعد اسب تک 131 پاکستانی حاجی طبعی اموات کا شکار ہوئے ۔ جن کے ورثاء کی اجازت سے جنت البقیع اور جنت المعلیٰ میں کرادی گئی ہے۔