حاجیوں کی وطن واپسی کاسلسلہ جاری، 72ہزار حجاج وطن واپس پہنچ گئے

جمعہ 22 ستمبر 2017 16:30

حاجیوں کی وطن واپسی کاسلسلہ جاری، 72ہزار حجاج وطن واپس پہنچ گئے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) حج کے بعد حاجیوں کی وطن واپسی کاسلسلہ جاری ہے، اب تک 345 پروازوں کے ذریعے سرکاری سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کرنے والے 72ہزار حجاج وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق پاکستان پہنچنے والے حاجیوں میں مدینہ منسورہ ایئرپورٹ سے 8ہزار حجاج بھی شامل ہیں۔حج کے دوران حجازمقدس میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے معاونین میں سے بھی 767 معاونین وطن واپس آگئے ہیں۔

(جاری ہے)

حجاز مقدس میں راستہ بھولنے والے 378 پاکستانی حجاز اور گم ہونے والے 1200 بیگز بھی متعلقہ مقامات پر پہنچائے گئے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ فری ہیلپ لائن کے ذریعے 2700 سے زائد حجاج کو رہنمائی کے ساتھ ساتھ 3لاکھ 10ہزار سے زائد حاجیوں کاپاکستانی ہسپتالوں میں علاج معالجہ کیا گیا۔ اب صرف ایک مریض پاکستانی ہسپتال میں داخل ہے۔ پی آئی اے اور سعودی ایئر لائن کے ذریعے سفر کرنے والے 28ہزار حاجیوں کو سعودی ایئر لائن پر زم زم فراہم کیاگیا جبکہ ایئر بلیو کے حاجیوں کو پاکستان پہنچنے پر زم زم فراہم کیاگیا۔