متحدہ پاکستان نے پاک سر زمین پارٹی سے قُربتیں بڑھانے کا فیصلہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 ستمبر 2017 15:36

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 ستمبر 2017ء) : متحدہ پاکستان نے پاک سر زمین پارٹی سے قربتیں بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ پاکستان مہاجر قومی موومنٹ سے بھی رابطے بڑھائے گی۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں پارٹی نے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ کو بڑھانے اور مزید فروغ دینے کے لیے کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی ہیں۔ کمیٹیوں کو متحدہ پاکستان کے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھے روابط بڑھانے اور تعلقات مزید بہتر کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے ۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں متحدہ پاکستان کا یہ فیصلہ پارٹی کی رہی سہی باقیات کو ایک جگہ اکٹھا رکھنے اور سیاسی کیرئیر کو مزید تباہ ہونے سے بچانے کے لیے ہے۔

متعلقہ عنوان :