نیشنل بینک کے سابق صدر سید علی رضا کو گرفتار کر لیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 22 ستمبر 2017 15:32

نیشنل بینک کے سابق صدر سید علی رضا کو گرفتار کر لیا گیا
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 22ستمبر 2017ء ):نیشنل بینک آف پاکستان کے سابق صدر سید علی رضا کو گرفتار کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق نیشنل بینک کے سابق صدر سید علی رضا سمیت دیگر ملزمان کیخلاف مقدمہ سندھ ہائیکورٹ میں زیر سماعت تھا ۔۔ملزمان نے عدالت میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی تھی۔

(جاری ہے)

ملزمان پر نیشنل بینک کے حوالے سے بنگلہ دیش میں 18ارب روپے کی خرد برد کا الزام تھا ۔ کراچی ہائیکورٹ نے آج درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دیا ۔اس کے بعد نیب نے بینک کے 2 ریجنل چیفس اور جی ایم بنگلادیش سید علی رضا کو گرفتارکر لیا ۔جن سے مزید تفتیش بھی متوقع ہے ۔