کراچی،لائنزایریا میں رینجرزاور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاگیا

جمعہ 22 ستمبر 2017 15:38

کراچی،لائنزایریا میں رینجرزاور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن 15 مشتبہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء) کراچی میں لائنز ایریا میں رینجرز اور پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاگیاہے۔ ناظم آباد اور سمن آباد سے دو اسٹریٹ کرمنلز پکڑے گئے جبکہ کیماڑی میں ڈاکو مارا گیا۔تفصیلات کے مطابق رینجرزنے لائنز ایریا میں پولیس کے ہمراہ دھوبی گھاٹ اور پارکنگ پلازہ کے اطراف سرچ آپریشن کے دوران15 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیاہے۔

آپریشن میں رینجرز کی14 سے زائدگاڑیاں شامل تھیں۔

(جاری ہے)

ناظم آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرمنل احسن جمیل کو جبکہ سمن آباد سے اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم طاہر کو گرفتار کر لیاہے۔ طاہر کو سی سی ٹی وی کے ذریعے پکڑا گیا۔کیماڑی سکندرآباد کے علاقے میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔جوابی فائرنگ سے منشیات فروش کمال عرف کمالہ مارا گیا، جبکہ 5 ساتھی فرار ہوگئے۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی ہے۔کمال منشیات فروش اور پولیس کو کئی کیسز میں مطلوب تھا۔

متعلقہ عنوان :