محرم کے دوران سیکورٹی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،صلاح الدین

آئی جی خیبرپختونخوا کا شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر واقع پولیس چیک پوسٹوں کا دورہ ،سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

جمعہ 22 ستمبر 2017 15:38

محرم کے دوران سیکورٹی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،صلاح ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء) آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود نے کہا ہے کہ محرم کے دوران سیکورٹی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،آئی جی نے کوہاٹ میں داخلی وخارجی چیک پوسٹوں کا دورہ کیاآئی جی خیبرپختونخوا پولیس صلاح الدین محسود نے کوہاٹ کا دورہ کیا،آئی جی نے شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر واقع پولیس چیک پوسٹوں کا دورہ اورسیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،آئی جی نے سیکورٹی صورت حال پر اطمینان کا اظہار کیا،آئی جی کا کہنا تھا کہ محرم کے دوران سیکورٹی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،آئی جی نے کوہاٹ میں سیکورٹی انتظامات سے متعلق فوجی حکام،انتظامیہ اورعمائدین سے ملاقاتیں بھی کیں۔