اقوام متحدہ کے امن مشنوں میں پاکستان کا کردارکلیدی ہے،ویٹوریو کیماروٹا

امن سازی کی کوششوں کیلئے دیگر راستوںکیساتھ ساتھ میڈیا کا کردار بھی کلیدی اہمیت کا حامل ہے، ڈائریکٹر مرکز اطلاعات اقوام متحدہ

جمعہ 22 ستمبر 2017 15:38

اقوام متحدہ کے امن مشنوں میں پاکستان کا کردارکلیدی ہے،ویٹوریو کیماروٹا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء) پاکستان میں اقوام متحدہ کے مرکز اطلاعات کے ڈائریکٹر ویٹوریو کیماروٹا نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشنوں اور امن کاری کی کوششوں میں پاکستان کا بہت بڑا کردار ہے۔ یہ بات انہوں نے ریڈیو پاکستان سے گفتگوکرتے ہوئے کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے تارکین وطن اور مہاجرین کے مسئلے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے پاکستان کا کردار انتہائی قابل ستائش ہے جس نے جذبہ انسانیت سے سرشار ہو کرتین دہائیوں سے زائد عرصے تک افغان مہاجرین کی میزبانی کی۔

ویٹوریو کیماروٹا نے کہا کہ امن سازی کی کوششوں کے لیے دیگر راستوںکے ساتھ ساتھ میڈیا کا کردار بھی کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ میڈیامعاشرے میں برداشت کو پھیلاکر مختلف گروپوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں ممد و معاون ثابت ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات اور گفت و شنید کا راستہ اختلافات کی بند گلی کو کھولنے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :