اے ایس ایف دہشتگردی کیخلاف ایئرپورٹ کی فرنٹ لائن فورس ہے، مہتاب عباسی

پاکستانی قوم نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قربانیاں دیں مگر افسوس کی بات ہے کہ ہماری قربانیوں کوتسلیم نہیں کیا جا رہا، وفاقی مشیربرائے ہوابازی

جمعہ 22 ستمبر 2017 15:38

اے ایس ایف دہشتگردی کیخلاف ایئرپورٹ کی فرنٹ لائن فورس ہے، مہتاب عباسی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی مہتاب خان عباسی نے کہا ہے کہ اے ایس ایف دہشتگردی کے خلاف ایئرپورٹ پر فرنٹ لائن فورس ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے ایس ایف کی پیشہ وارانہ مہارت پر مبنی عملی مظاہروں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تفصیلات کے مطابق ائر پورٹ سیکورٹی فورس کی جانب سے پیشہ وارانہ مہارت پر مبنی عملی مظاہروں کی تقریب اے ایس ایف اکیڈمی میں منعقد ہوئی، اے ایس ایف کے خصوصی تربیت یافتہ اسکائی مارشلز نے جدید ترین پیشہ وارانہ مہارت پر مبنی عملی مظاہرہ کیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی مہتاب خان عباسی نے اے ایس ایف کو دہشتگردی کے خلاف ایئرپورٹ پر فرنٹ لائن فورس قرار دیا۔

(جاری ہے)

اے ایس ایف کی انسداد دہشت گردی یونٹ کی مشقوں پر مبنی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی مہتاب احمد عباسی نے کہا کہ اے ایس ایف سیکورٹی فورس نے یہ ثابت کیا ہے کہ جو ملک کو چیلنجز ہے اس وہ مقابلہ کر سکتے ہیں۔

پاکستان پندرہ سال نائن الیون سے گزرا ہے وہ پیدا کردہ نہیں بلکہ مسلط کیے گئے، پاکستانی قوم نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قربانیاں دیں مگر افسوس کی بات ہے کہ ہماری قربانیوں کوتسلیم نہیں کیا جا رہا۔سردارمہتاب عباسی نے مزید کہا کہ قومی غیرت کا تقاضہ ہے کہ ہم کسی بھی دہشت گرد کو اپنی سرزمین پر برداشت نہیں کریں، وطن کے جو دشمن ملک کے اندر ہیں یا باہر انہیں ختم کرنا ہوگا۔مہتاب عباسی نے کہا کہ اے ایس ایف کو فنڈز کی فراہمی اور جدید ہتھیاروں کو لیس کیے جانے کا سلسلہ جاری رہے گا، تقریب میں ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل علی حیدر عباس سمت دیگر اعلی افسران موجود تھے۔