پی بی سی سی نے ورلڈ کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے 23 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر لیا، نثار علی کپتان اور عامر اشفاق نائب کپتان مقرر

جمعہ 22 ستمبر 2017 15:25

پی بی سی سی نے ورلڈ کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے 23 کھلاڑیوں کو شارٹ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) نے آئندہ برس شیڈول پانچویں ورلڈ کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے 23 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر لیا، نثار علی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ عامر اشفاق نائب کپتان ہوں گے، طے شدہ شیڈول کے تحت پاکستان اور متحدہ عرب امارات آئندہ سال جنوری میں میگا ایونٹ کی میزبانی کریں گے۔

(جاری ہے)

پی بی سی سی کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق سید محمد سلمان طارق بخاری کی سربراہی میں قائم سلیکشن کمیٹی نے 9 سے 15 ستمبر تک اوکاڑہ میں لگائے گئے تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی اور فٹنس کا جائزہ لینے کے بعد 34 میں سے 23 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔ کھلاڑیوں کا اگلا کنڈیشنگ کیمپ 22 سے 29 اکتوبر تک فیصل آباد میں لگایا جائے گا۔ شارٹ لسٹ کئے گئے کھلاڑیوں میں عامر اشفاق، ظفر اقبال، ساجد نواز، محمد ایاز، معین علی، ریاست خان، محمد آصف، محمد اوسامہ، ہارون خان، بدر منیر، انیس جاوید، نثار علی، محمد ایوب خان، ذیشان عباسی، محمد جمیل، محسن خان، اسرار حسن، محمد اعجاز، مطیع اللہ، محمد راشد، کامران اختر، ثناء اللہ اور راشد اللہ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :