حکومت پنجاب نی8 ڈسٹرکٹ پولیس افسران کے تقرر و تبادلہ کے احکامات جاری کردئیے

جمعہ 22 ستمبر 2017 15:21

حکومت پنجاب نی8 ڈسٹرکٹ پولیس افسران کے تقرر و تبادلہ کے احکامات جاری ..
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) حکومت پنجاب نے جمعہ کے روز جھنگ، فیصل ۱ٓباد، گجرات سمیت مختلف اضلاع کے 8 ڈسٹرکٹ پولیس افسران کے تقرر و تبادلہ کے احکامات جاری کردئیے ہیں، نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی پی او بہاولنگر کیپٹن (ر)لیاقت علی ملک کو تبدیل کرکے ڈی پی او جھنگ،ڈی پی او اٹک زاہد نواز کو تبدیل کرکے ڈی پی او گجرات، ایڈیشنل ایس پی سکیورٹی لاہور عبادت نثار کو ڈی پی او اٹک، ڈی پی او لودھراں اسد سرفراز خان کو تبدیل کرکے ڈی پی او سیالکوٹ، ایس ایس پی سی ٹی ڈی فیصل ۱ٓباد عطا ء الرحمن کو تبدیل کرکے ڈی پی او بہاولنگر، ایڈیشنل ایس پی صدر فیصل ۱ٓباد ذوالفقار احمد کو ڈی پی او قصور، ڈی پی او قصور اسماعیل الرحمن خان کو تبدیل کرکے ڈی پی او پاکپتن، ایس ایس پی انویسٹیگیشن گوجرانوالہ فیصل مختار کو تبدیل کرکے ڈی پی او منڈی بہائوالدین تعینات کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :