استحصالی نظام سے عوام کو نجات دلانا ہماری سیاسی جدوجہد کا نصب العین ہے ، مظفر سید ایڈووکیٹ

مقصد کے حصول کیلئے ہماری اولین کوشش ہے غریب عوام کو وہی تمام سہولیات بہم پہنچائے جائیں جن کی روزمرہ زندگی میں انہیں ضرورت ہے، وزیر خزانہ خیبرپختونخوا

جمعہ 22 ستمبر 2017 15:10

استحصالی نظام سے عوام کو نجات دلانا ہماری سیاسی جدوجہد کا نصب العین ..
تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء) خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ استحصالی نظام سے عوام کو نجات دلانا ہماری سیاسی جدوجہد کا نصب العین ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے ہماری اولین کوشش ہے کہ غریب عوام کو وہی تمام سہولیات بہم پہنچائے جائیں جن کی روزمرہ زندگی میں انہیں ضرورت ہے۔ہم نے صوبے کے عوام کے مقامی مسائل کو علاقائی سطح پر حل کرنے کی غرض ایک مثالی بلدیاتی نظام متعارف کیاجبکہ زندگی سے وابستہ تمام شعبوں کو صحیح ٹریک پر ڈالنے کیلئے صوبے میں گڈ گورننس کی داغ بیل ڈالی جس کے ثمرات سے عوام مستفید ہو رہے ہیں۔

عوام جان چکے ہیں کہ ان کے دکھ درد کا مداوا اور مسائل کا حل صرف جماعت اسلامی میں ممکن ہوسکتا ہے اسلئے وہ ہماری طرف راغب ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج لوئر دیر کے علاقے ترئی سدو میں ایک بڑے شمولیتی اجتماع سے بطور مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا جس میں سدوکنڈرو سے تعلق رکھنے والے مختلف پارٹیوں کے سرکردہ شخصیات امیرزادہ ،خائستہ خان،محمد رسول خان،نصیب خان،عمر خان،سید غفور ،عبدالاکبر خان،عمر خطاب و دیگر نے 150 کارکنان کے ہمراہ جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر جماعت اسلامی کی مقامی قیادت اور کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔صوبائی وزیر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام جماعت اسلامی کے جھنڈے تلے جمع ہوجائیں تاکہ ملک و قوم کی ترقی کیلئے ملکر کام کریںکیونکہ دیگر پارٹیوں نے باریوں کے ذریعے عوام کو دھوکے میں رکھا اور انکے مسائل میں کوئی کمی نہیں آئی ۔انہوں نے پارٹی میں شامل ہونے والے نئے کارکنان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی عزت اور احترام دینے والی غریب عوام کی ترجمان جماعت ہے جس میں انہیں عزت و تکریم کا مقام دیا جائے گااور انکی مشاورت سے علاقے کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :