لاہور ائیرپورٹ پر حسب معمول 17 پروازیں منسوخ ،

متعدد تاخیر کا شکار، مسافر پریشان

جمعہ 22 ستمبر 2017 15:08

لاہور ائیرپورٹ پر حسب معمول 17 پروازیں منسوخ ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء) طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کے باعث لاہور ائیرپورٹ پر 27 پروازیں متاثر ہوئیں جن میں سے 17 منسوخ اور 10 تاخیر کا شکارہوگئیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی جدہ سے آنے والی پرواز پی کے 760، پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 312، پی آئی اے کی کوئٹہ جانے والی پرواز پی کے 322، پی آئی اے کی کوئٹہ سے آنے والی پرواز پی کے 323، پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 654، پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز پی کے 655،سعودی ایئرلائن کی جدہ سے آنے والی پرواز 734، سعودی ایئرلائن کی جدہ جانے والی پرواز 737 ، ایئربلیو کی جدہ جانے والی پرواز 470 ، ایئربلیو کی جدہ سے آنے والی پرواز 471، ایئربلیو کی شارجہ جانے والی پرواز 412، ایئربلیو کی شارجہ سے آنے والی پرواز 413، ایئربلیو کی کراچی سے آنے والی پرواز 404، ایئربلیو کی کراچی جانے والی پرواز 405، شاہین ایئرلائن کی جدہ جانے والی پرواز 729 اور شاہین ایئرلائن کی جدہ سے آنے والی پرواز 730 اورشاہین ایئرلائن کی جدہ سے آنے والی پرواز 718 منسوخ ہوئی ۔

اسی طرح متعدد پروازیں تاخیر کا شکار بھی ہوئیں جس کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔

متعلقہ عنوان :