لاہور ہائیکورٹ نے فلورملز سے اضافی ٹیکس وصولی پر عمل درآمد روک دیا، پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب

جمعہ 22 ستمبر 2017 15:08

لاہور ہائیکورٹ نے فلورملز سے اضافی ٹیکس وصولی پر عمل درآمد روک دیا، ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے فلورملز سے اضافی ٹیکس وصولی پر عمل درآمد روک دیا اور اضافی سیلز ٹیکس کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل نے 6 فلور ملوں کی درخواست پر سماعت کی جس میں اضافی ٹیکس کی وصولی کو چیلنج کیا گیا ہے،دوران سماعت درخواست گزار فلور ملز کے وکلا ء نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے فلورملز سے لیوی ٹیکس میں 100 فیصد اضافہ کر دیا ہے اور حکومت نے بلاجواز اضافی سیلز کی وصولی شروع کر دی ہے جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، درخواست گزاروں کے وکلا ء نے استدعا کی کہ حکومت کی جانب سے ٹیکس میں اضافہ کالعدم قرار دیا جائے جس پر عدالت نے فلورملز سے اضافی ٹیکس وصولی پر عمل درآمد روک دیا اور اضافی سیلز ٹیکس کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کر دی ۔