لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے اور اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی کیخلاف فیصلہ محفوظ کر لیا

جمعہ 22 ستمبر 2017 15:08

لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے اور اضافی ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے اور اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی کے خلاف درخواست پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے اور اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی کو چیلنج کیا گیا، درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے نشاندہی کی کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی، درخواستگزار نے اعتراض اٹھایا کہ وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی بجائے سیلز ٹیکس میں دو فیصد اضافہ کردیا، درخواست گزار نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ سیلز ٹیکس میں اضافے کی قومی اسمبلی اور کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی کو رو کا جائے۔

متعلقہ عنوان :