نواز شریف کو پانامہ کیس میں نااہلی کے فیصلے کیخلاف اپیل کا حق نہ دینے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر

جمعہ 22 ستمبر 2017 15:10

نواز شریف کو پانامہ کیس میں نااہلی کے فیصلے کیخلاف اپیل کا حق نہ دینے ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو پانامہ کیس میں نااہلی کے فیصلے کے خلاف اپیل کا حق نہ دینے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی، یہ درخواست سینئرقانون دان اے کے ڈوگر کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں نواز شریف، عمران خان، حسن نواز، حسین نواز، اسحاق ڈار اور نیب کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں یہ اعتراض اٹھایا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت اپیل کا حق نہیں دیا گیا، درخواستگزار کے مطابق آرٹیکل 184(3) اسلامی قوانین کے متصادم ہے، درخواست گزار نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ اپیل کا حق ملنا ہر شہری کا آئینی اور قانونی حق ہے اور اس حق سے انحراف نہیں کیا جاسکتا،درخواست گزار وکیل نے استدعا کی کہ نواز شریف کو بھی پانامہ کے فیصلے میں اپیل کا حق ملنا چاہیے۔