جی پی او ملتان میں چین سے آنے والے پارسل سے پانچ سونے کے بسکٹ نکل آئے ،ْ کسٹم حکام نے قبضے میں لے لیا

جمعہ 22 ستمبر 2017 15:05

جی پی او ملتان میں چین سے آنے والے پارسل سے پانچ سونے کے بسکٹ نکل آئے ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء) جی پی او ملتان میں چین سے آنے والے پارسل سے پانچ سونے کے بسکٹ نکل آئے جنہیں کسٹم حکام نے قبضے میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق کسٹم حکام نے بتایا کہ ملتان جی پی او میں ایک پارسل سے پانچ سونے کے بسکٹ برآمد ہوئے ہیں، یہ سونے کے بسکٹ چین سے ملتان بھیجے گئے اس طریقے سے سونا بھیجنا غیر قانونی ہے، اس لیے انہیں قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ کسٹم حکام نے بسکٹ قبضے میں لینے کے بعد معمول کی قانونی کارروائی کا بھی آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :