اسلام آباد میں دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل پر ڈبل سواری، کھلونا نما اسلحہ اور ڈرون کیمروں پر پابندیاں عائد کردی گئیں

جمعہ 22 ستمبر 2017 15:05

اسلام آباد میں دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل پر ڈبل سواری، کھلونا نما ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء) اسلام آباد میں دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل پر ڈبل سواری، کھلونا نما اسلحہ اور ڈرون کیمروں پر پابندیاں عائد کردی گئیں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کئے گئے مختلف نوٹیفکیشنز کے مطابق اسلام آباد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی کا اطلاق 6 محرم الحرام ، 27ستمبر سے یکم اکتوبر یوم عاشور تک ہوگا اور ڈبل سواری کی پابندی کا اطلاق پورے اسلام آباد میں ہوگادفعہ 144 کے تحت کھلونا نما اسلحے ‘‘toys Guns پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے جو کہ دوماہ تک جاری رہے گی ایک اور نوٹیفیکیشن کے مطابق اسلام آباد میں ڈرون کیمرے کے استعمال پربھی پابندی عائد کی گئی ہے نوٹیفیکیشن کے مطابق کیمرے والے ڈرونز ماتمی جلوس اور مجالس کیلئے خطرہ ہوسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :