پاک چین مشترکہ فضائی مشقوں کے بارے میں بعض ممالک کے خدشات بے بنیاد ہیں ، ترجمان چینی فضائیہ

ان مشقوں کے بارے میں شوروغوغا کرنے اور ضرورت سے زیادہ عمل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے

جمعہ 22 ستمبر 2017 15:01

پاک چین مشترکہ فضائی مشقوں کے بارے میں بعض ممالک کے خدشات بے بنیاد ہیں ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 ستمبر2017ء) چین کی فضائیہ نے پاکستانی فضائیہ کے ساتھ اپنی جاری تربیتی مشق کے بارے میں خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معمول کی مشقیں ہیں ۔عوامی سپاہ آزادی فضائیہ کے ترجمان شین جن کی نے کہا کہ بعض ممالک کیلئے اس بارے میں کوئی ضرورت سے زیادہ عمل کا مظاہرہ کرے اوراس کے بارے میں زیادہ شوروغوغا نہ کیا جائے ، ان کیلئے ضرورت اس امر کی ہے کہ وہ اس قسم کی مشقوں کے استعمال کے بارے میں زیادہ معلومات حاصل کریں ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ فوجی مشقیں کرنا بین الاقوامی طریقہ ہے اور غیرملکی افواج کے ساتھ بناوٹی حربی تربیت ملک کی سلامتی اور قومی مفادات کے تحفظ کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کیلئے ہرملک کی افواج کے لئے ضروری ہے، ’’ شاہین Vi‘‘کے نام سے جاری مشترکہ مشقیں سات ستمبر کو چین میں شروع کی گئیں اور 27ستمبر تک جاری رہیں گی ،چین نے ان مشقوں کیلئے جے ۔11لڑاکا طیارے ، جے ایچ ۔7لڑاکا بمبار طیارے ، کے جے ۔200اواکس طیارہ اور زمین سے فضا میں مار کرنیوالے میزائل اور ریڈار ٹرپس سمیت زمینی افواج بھیجی ہیں جبکہ پاکستان نے ان مشقوں کیلئے جے ایف ۔17تھنڈر جیت طیارے اور پیشگی خبردار کرنیوالا طیارہ بھیجا ہے۔

متعلقہ عنوان :